نورا فتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار بن گئیں

نورا فتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار بن گئیں
کیپشن: Nora Fatehi also falls prey to deepfake

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔ 
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام میں کچھ اسٹوریز شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے اپنی ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئیں۔نورا فتیحی نے مداحوں کو خبردار کیا کہ انسٹااسٹوریز میں شامل لڑکی وہ نہیں ہیں جبکہ اس لڑکی کی آواز، اسٹائل اور اشارے اداکارہ جیسے ہیں۔

ادکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ کی ہے جس میں کسی اور خاتون کی شکل پر نامور رقاصہ کی شکل لگادی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل رشمیکا مندانا، کاجول، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سچن ٹنڈولکر بھی فیک ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں۔