ملتان: مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے

ملتان: مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے
کیپشن: ملتان: مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک:جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقے پیراں غائب میں واقع ایک مکان میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث 6 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کے 5 زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کمرے میں موجو چولہے سے لگی، جس پر بروقت قابو پا لیا گیا۔