پاکستانی فلم’نایاب‘سینماگھروں کی زینت بننےکوتیار،تاریخ سامنے آگئی

پاکستانی فلم’نایاب‘سینماگھروں کی زینت بننےکوتیار،تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: Pakistani film 'Nayab' is set to adorn cinemas, the date has come out

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اوراداکاراسامہ خان کی فلم’نایاب‘کی ریلیزکی تاریخ سامنےآگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی فلم’نایاب‘رواں ماہ26جنوری کوسینماگھروں کی زینت بنےگی۔
نئی اردو فیچرفلم’ نایاب‘ کو اپنے ٹریلراورگانوں کے ذریعے نمائش سے پہلے ہی پذیرائی مل رہی ہے، فلم جمعہ 26 جنوری کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائےگی۔
یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، فواد خان، جاوید شیخ اور ہما نواب نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
ٹیلی وژن اسکرین پرمقبول یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان دونوں کی یہ پہلی فلم ہے۔جبکہ اس فلم میں یمنیٰ زیدی نے کرکٹ کے عشق میں مبتلا لڑکی کا کردار بہت عمدگی سے ادا کیا ہے۔
جاوید شیخ ایک طویل عرصے سے ٹی وی اورفلم کے ایک لیجنڈ کی حیثیت سے شناخت رکھتے ہیں۔