پنجاب کےمختلف شہروں میں دھندکاراج،موٹروےمتعددمقامات سےبند

پنجاب کےمختلف شہروں میں دھندکاراج،موٹروےمتعددمقامات سےبند
کیپشن: In different cities of Punjab, Dhand Caraj, Motorway closed at many places

ایک نیور:پنجاب کےمختلف شہروں میں دھندکاراج براقرہے،موٹروےکومتعددمقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کےمطابق موٹروےایم تھری کولاہورسےرجانہ تک دھندکےباعث بندکردیاگیا،ایم فورپرحدنگاہ کم ہونےسےپنڈی بھٹیاں تاگوجرہ تک ٹریفک کومعطل کردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز گاڑیوں میں آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
 سیدعمران احمدکےمطابق تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن130 سے رابطہ کریں ۔