اداکارہ میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں

 اداکارہ میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں
کیپشن: اداکارہ میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں

ایک نیوز : پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا جی کو نئی مصیبت نے گھیرلیا، میرا کا ڈرائیور گھر سے ڈائمنڈ کا نیکلس اور قیمتی گھڑی لے اڑا۔

تفصیلات کےمطابق ڈیفنس پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،مقدمے کے مطابق میرا کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کے ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی،  چوری کی گئی گھڑی میں  ہیرے جڑے ہوئے تھے، اداکارہ میرا چوری کی واردات کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھی، پولیس کے مطابق  ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہےہیں۔