آئی پی پی،ن لیگ کےدرمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ لٹک گیا 

آئی پی پی،ن لیگ کےدرمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ لٹک گیا 
کیپشن: آئی پی پی،ن لیگ کےدرمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ لٹک گیا 

ایک نیوز: استحکامٍ پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ لٹک گیا،آئی پی پی کو مسلم لیگ ن کی جانب سے گو ہیڈ کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی اپنے امیدواروں کو تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کی ہدایت کر دی،آئی پی پی  سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پارٹی رہنماؤں کے حلقوں کی فہرست مسلم لیگ ن کے حوالے چکی ہے، مسلم لیگ ن اور استحکامِ پاکستان پارٹی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہو چکا ہے۔

اجلاس میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، عطاء تارڑ اور ملک احمد خان نے شرکت کی تھی،اجلاس میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی  کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مشاورت ہوئی، دونوں جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا،آئی پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مختلف آپشنز پر غور ہو چکا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جمعے کو ن لیگ اور آئی پی پی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

 جہانگیر ترین لودھراں، علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے الیکشن لڑیں گے جبکہ فرخ حبیب فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لیں گے،آئی پی پی نے حلقوں کی  امیدواروں کی فہرست بنا لی،فرخ حبیب کو عابد شیر علی والے حلقے کے بجائے کسی دوسرے حلقے سے ایڈجسٹ کیا جائے گا،اسحاق خاکوانی وہاڑی جبکہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے الیکشن لڑیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل اصغر اور احسان ٹوانہ خوشاب سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ذوالفقار چکوال، محمد انور اٹک اور صمصام بخاری اوکاڑہ سے الیکشن لڑیں گے،چوہدری نوریز شکور ساہیوال سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں،ہاشم ڈوگر، طالب نکئی اور آصف نکئی قصور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مراد راس لاہور، خالد محمود شیخو پورہ، ایاز خان نیازی خانیوال اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کراچی سے، فیاض چوہان راولپنڈی، اجمل چیمہ فیصل آباد، مامون جعفر حافظ آباد اور رانا نذیر کامونکی سے الیکشن لڑیں گے۔