ساحر علی بگا کو دبئی کا گولڈن ویزامل گیا

 ساحر علی بگا کو دبئی کا گولڈن ویزامل گیا
کیپشن: ساحر علی بگا کو دبئی کا گولڈن ویزامل گیا

ایک نیوز :دبئی حکومت نے معروف گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا گولڈن ویزا دے دیا۔ 
تفصیلات کےمطابق نامور گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے دبئی کا گولڈن ویزا ملنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل اداکارہمایوں سعید، اداکارہ مہوش حیات، ادکارہ صبا قمر اور گلوکار عاطف اسلم سمیت دیگر فنکاروں کو بھی دبئی حکومت گولڈن ویزا دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2019 میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے گولڈن ویزا سکیم کا اعلان کیا تھا۔درحقیقت گولڈن ویزا ایک دس سالہ رہائشی کارڈ ہے اور اس کے اجرا کے موقع پر یو اے ای کے نائب صدر نے کہا تھا کہ ’ہم نے سرمایہ کاروں، انتہائی قابل ڈاکٹروں، انجینیئروں، سائنسدانوں اور فنکاروں کو مستقل رہائش دینے کے لیے گولڈن کارڈ سکیم کو لانچ کیا ہے۔
گولڈن کارڈ کا مقصد متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کرنے والوں، بین الاقوامی اہمیت کی حامل بڑی کمپنیوں کے مالکان، اہم شعبوں کے پیشہ ور افراد، سائنس کے میدان میں کام کرنے والوں اور باصلاحیت طلبہ کو متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شامل اور متوجہ کرنا ہے۔