پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرنےکافیصلہ

پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرنےکافیصلہپنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرنےکافیصلہ
کیپشن: پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرنےکافیصلہ

ایک نیوز :پنجاب حکومت نے  پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس کی سمری وزرات قانون نے گورنر پنجاب کو بجھوا دی۔ پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 22 اپریل کو طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی پری بجٹ اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گے۔اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تجاویز پر غور ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس میں اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے متعلق تجاویز دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ کا گورنر پنجاب نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔