ضمنی ا لیکشن،پولنگ سٹیشنز پرجھگڑے،فائرنگ،لیگی کارکن جاں بحق

ضمنی ا لیکشن،پولنگ سٹیشنز پرجھگڑے،فائرنگ،لیگی کارکن جاں بحق
کیپشن: ضمنی ا لیکشن،پولنگ سٹیشنز پرجھگڑے،فائرنگ،لیگی کارکن جاں بحق

ایک نیوز :پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران ظفروال اور شیخوپورہ کے پولنگ سٹیشنز پرلڑائی جھگڑے،فائرنگ کے واقعات،60سالہ لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پنجاب کے 21حلقوں میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ کا عمل جاری ہے  ۔پولیس کی جانب سے  سکیورٹی کے باوجود سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم،لڑائی جھگڑے،مخالفین کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ۔

پی پی 54 ظفروال کوٹ ناجوں پولنگ سٹیشن پر جھگڑا، پولنگ کے عمل کو روک دیا گی۔ جھگڑے پر 60 سالہ بزرگ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ھگڑا پولنگ کے دوران پی ٹی آئی گروپ اور مسلم لیگ ن گروپ میں ہوا ہے۔

شیخوپورہ پی پی 139کے مختلف پولنگ سٹیشنز پر جھگڑا،فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوئے ۔پولنگ سست روی کاشکار ہو گئی ۔گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 84 میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے سپوٹرز کے لڑائی ہوئی۔

 لڑائی کا دوسرا واقعہ جھگیاں سیالاں کے پولنگ اسٹیشن نمبر 3 اور 4 میں پیش آیا ۔