عمران خان کا جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے:خواجہ سعد رفیق

عمران خان کا جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے:خواجہ سعد رفیق
کیپشن: عمران خان کا جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے:خواجہ سعد رفیق

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلدی انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران کی غیرقانونی حکومت کو برداشت کیا، قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کے بجائے اپنے استعفےمنظور کرواتے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صوبائی حکومتیں توڑتے الیکشن کا ماحول خود بخود بن جاتا، انتشار کا مقصد ملک چلنے نہ دینا ہے۔