بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کیلئے ریاست کو داؤپر لگایا، عطاتارڑ

بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کیلئے ریاست کو داؤپر لگایا، عطاتارڑ
کیپشن: بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کیلئے ریاست کو داؤپر لگایا، عطاتارڑ

ایک نیوز : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے عالمی سطح پر تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے سیاسی بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے ریاست کو داؤ پر لگایاگیا۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پوری قوم کو جھوٹ بول کر گمراہ کیا،ایک شخص نے ریاست کے مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی،پاکستان کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کوئی بھی سیاسی لیڈر اپنی ذاتی اناءکی تسکین کے لئے قومی مفاد کو داؤ پر لگا دے،انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بول کر ایسا بیانیہ گھڑا جس میں رتی برابر بھی حقیقت نہیں،جھوٹ کا ہمیشہ انجام برا ہوتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرا کر کہا کہ ان کی حکومت کونکالا گیا، اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے قومی مفاد کو داؤ پر لگایا اور آج پوری دنیا کے سامنے رسوا ہیں،آج کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بانی پی ٹی آئی جھوٹے ثابت ہوئے،آج بانی پی ٹی آئی کے تمام بیانیہ کے تیا پانچا ہو گیا،کانگریس کی پوری کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دیا۔

ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی دوہرے معیار کی سیاست کر رہی ہے،ڈونلڈ لو نے پانچ ہزار آزاد مبصرین کا بھی ذکر کیا جنہوں نے الیکشن کے عمل کا جائزہ لیا،ڈونلڈ لو نے یہ بات بھی کی کہ پاکستان میں خواتین کو بہت سی جگہوں پر امریکہ کے مقابلے میں زیادہ حقوق حاصل ہیں۔