کاکول میں تربیتی کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز کےنام فائنل

کاکول میں تربیتی کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز کےنام فائنل
کیپشن: کاکول میں تربیتی کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز کےنام فائنل

ایک نیوز: قومی سلیکشن کمیٹی نے کاکول میں تربیتی کیمپ کیلئے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک میں شامل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کے 25 سے 30 پرفارمرز کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔  جنہیں کاکول اکیڈمی کے تربیتی کیمپ میں مدعو کرے گا۔آل راؤنڈر عماد وسیم ریٹائرمنٹ کی وجہ سے فی الحال مجوزہ فہرست کا حصہ نہیں بنایا گیا تاہم یو اے ای ٹیم کے عثمان خان کو کیمپ میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا اب عثمان خان پر منحصر ہے کہ وہ کیمپ جوائن کرتے ہیں یا نہیں عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں ان کےنام پر غور کیا جائے گا۔

چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔25 مارچ سے 8 اپریل تک  تربیتی کیمپ کاکول میں لگایا جائے گا۔