اجےدیوگن کی ہاررفلم’شیطان‘کب ریلیزہوگی،تاریخ سامنےآگئی

اجےدیوگن کی ہاررفلم’شیطان‘کب ریلیزہوگی،تاریخ سامنےآگئی
کیپشن: When will Ajay Devgan's horror film Shaitan be released, the date has been revealed

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکاراجےدیوگن کی فلم’شیطان‘رواں سال 8مارچ کوریلیزکی جائیگی۔
تفصیلات کےمطابق فلم ’شیطان‘8مارچ کوپوری دنیا میں ریلیزکی جائےگی،نئے سپر نیچرل تھرلر میں اجے دیوگن کے ساتھ نامور اداکار آر مادھاون اور جیوتیکا ساتھ ہوں گی ۔
سسپنس اور دہشت سے بھرپور پوسٹر انڈین جادو کی عکاسی کرتا ہے اور جادوئی گڑیا کا بلیک اینڈ وائٹ پس منظر قارئین کو خوف میں مبتلا کردیتا ہے۔
فلم کے پہلے پوسٹر میں اجے دیوگن کی کوئی جھلک نہیں ہے بلکہ پانچ گڑیا جیسی چیزیں ہیں جو پہلی نظر میں ناظرین پر دہشت ڈال دیتی ہیں۔
’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔