انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کیپشن: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔


ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اعلان لگاتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ 15 فروری کو ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔بچے کا نام ’اکے‘ رکھا ہے اور یہ ان کی پہلی بیٹی وامیکا کے چھوٹے بھائی کی گھر میں آمد ہے۔
ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے اور انہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔