ایف نائن پارک زیادتی کیس،ملزمان کی ہلاکت پر تحقیقات میں اہم پیش رفت

ایف نائن پارک زیادتی کیس،ملزمان کی ہلاکت پر تحقیقات میں اہم پیش رفت

ایک نیوز: ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے پولیس مقابلے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق   ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی ٹیم کی تفتیش  کے مطابق زیادتی میں ملوث ملزمان اسلام آباد پولیس کو 8 مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان کے خلاف اقدام قتل،سٹریٹ کرائم اور زیادتی کے مقدمات درج تھے۔ملزمان صبح پہلی واردات میں موٹر سائیکل چھینتے اور پھر اسی موٹر سائیکل پر ملزمان دو تین وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے۔ملزمان ایف نائن پارک میں خواتین کو ٹارگٹ کرتے پیچھا کرتے اور زیادتی کانشانہ بناتے تھے۔

واضح رہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کے معاملہ میں مطلوب ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ دونوں ملزمان کو گولڑہ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ہلاک ہونے والے ڈاکو مبینہ طور پر  خاتون کیساتھ زیادتی کیس میں ملوث تھے۔ تھانہ گولڑہ کی حدود میں پولیس پارٹی پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کی تھی۔ سنیپ چیکنگ پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران  دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی کے پیش نظر خصوصی ناکے لگائے گئے تھے۔ تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ ایف نائن پارک وقوعہ کاپولیس نے ملزمان کا سیف سٹی کیمروں کے زریعے سراغ لگا لیا تھا ۔  ملزمان کی شناخت سیف سٹی کیمروں کے زریعے کی گئی تھی۔