جسٹس اشتیاق ابراہیم نےچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاحلف اٹھالیا

جسٹس اشتیاق ابراہیم نےچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاحلف اٹھالیا
کیپشن: Justice Ishtiaq Ibrahim took oath as the Chief Justice of Peshawar High Court

ایک نیوز:جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کےمطابق نوتعینات چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری گورنرہاؤس پشاورمیں ہوئی۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نےجسٹس اشتیاق ابراہیم سےحلف لیا ،تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےبھی شرکت کی۔
یادرہےجسٹس ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔جس پرجسٹس اشتیاق ابراہیم 15 اپریل سے بطورقائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کےعہدےپرکام کررہےتھے۔