لاہور:پولیس مقابلہ،1اہلکارشہید،1زخمی،2ڈاکوہلاک

لاہور:پولیس مقابلہ،1اہلکارشہید،1زخمی،2ڈاکوہلاک
کیپشن: Lahore: Police encounter, 1 officer martyred, 1 injured, 2 robbers killed

ایک نیوز:لاہورمیں اعلیٰ الصبح پولیس مقابلہ میں ایک اہلکارشہیداورایک زخمی ہوگیاجبکہ دوڈاکوہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کےعلاقہ باغبانپورہ میں پولیس نےدوڈاکوؤں کوروکنےکااشارہ کیاتوانہوں نےپولیس پارٹی پرفائرنگ کردی،جس سےدواہلکارزخمی ہوگئے،پولیس کی جوابی فائرنگ سےدوڈاکوموقع پرہی مارےگئے۔

پولیس کےمطابق زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں ایک کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےشہیدہوگیا۔شہیدہونےوالےکانسٹیبل کی شناخت عمران حیدرکےنام سےہوئی،جبکہ زخمی کانسٹیبل کی شناخت دلاورےنام سےہوئی،ہلاک ہونےوالےدونوں ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
وقوعہ کی اطلاع ملتےہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔