اداکارہ رائماخان فوادخان کےساتھ کام کرنےکی خواہشمند

اداکارہ رائماخان فوادخان کےساتھ کام کرنےکی خواہشمند
کیپشن: Actress Raima Khan wants to work with Fawad Khan

ایک نیوز:ڈرامہ سریل ”کابلی پلاؤ“میں”چھمو“کاکرداراداکرنےوالی اداکارہ رائماخان نےفوادخان کےساتھ کام کرنےکی خواہش کااظہارکیاہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ رائما خان کی طویل عرصے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس ہوئی ہے اور ان کے کردار ’چھمو‘ کو سراہا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے ڈرامے میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جس کی شادی توہوجاتی ہےمگراولادنہیں ہوتی اور ساتھ ہی وہ اپنے شوہر کی سختیاں اور سماج کے طعنے بھی برداشت کرتی ہے۔
رائماخان کے کردار کو کافی سراہا جا رہا ہے اور انہوں نے خود ایک حالیہ انٹرویو میں بھی بتایا کہ شائقین انہیں سوشل میڈیا پر میسیجز کرکے بتا رہے ہیں کہ وہ کس قدر ان کے کردار کو اپنی زندگی سے جوڑ رہے ہیں اور کئی خواتین کو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ان کا کردار پیش کیا جا رہا ہو۔
انٹرویوکےدوران اداکارہ نےمزیدگفتگوکرتےہوئےبتایاکےنام کے پیچھے ’خان‘ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ انہیں پٹھان سمجھتے ہیں جب کہ وہ خالصتا پنجابی ہیں۔
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں رائما خان نے کہا کہ وہ اسکرین پر اس لیے کم نظر آتی ہیں کہ کوئی انہیں کاسٹ ہی نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید شکوہ کیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں صرف چند اداکاروں کو ہی کاسٹ کیا جاتا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرنا ہے اور ساتھ ہی اداکارہ نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو التجا کی کہ وہ انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے کاسٹ کریں۔