علامہ طاہر اشرفی برطرف، صاحبزدہ حامد رضا چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مقرر

علامہ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: Allama Tahir Ashrafi was removed from the post of Chairman Muttahida Ulema Board Punjab. (File Photo)

ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نے علامہ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے عہدے سے ہٹا کر صاحبزادہ حامد رضا کو نیا چیئرمین بنادیا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی اسلامی دنیا کے امور داخلہ اور امور کے لیے صدر پاکستان کے سابق مشیر بھی ر ہے جبکہ  22 اکتوبر 2020 کو وزیر اعظم عمران خان  نے انہیں مشرقی وسطی اور خصوصی طور پر سعودی عرب سے تعلقات کی بہتری کیلئے بیوروکریٹک چینل کو بائی پاس کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطی پر وزیراعظم کا خصوصی نمائندہ مقرر  کیا تھاتاہم انہیں شہباز شریف کے دورمیں بھی ان کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا۔
حافظ طاہر اشرفی روانی سے عربی بولتے ہیں اور وہ ملک کے ان چند افراد میں شامل ہیں جن کے ترکی، فلسطین سمیت مسلم دنیا کے بڑے رہنماؤں بشمول سعودی ولی عہد کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔
 یادرہے حافظ طاہراشرفی رابطہ عالم اسلامی ، مکہ کی سپریم کونسل کے رکن ہیں۔ وہ بطور صدر وفاق المساجد پاکستان بھی خدمات  سرانجام دے چکے ہیں۔
 تاہم طاہر اشرفی کی شخصیت مذہبی تنظیموں میں متنازع رہی اورانھیں اپنی پالیسیوں، طرزعمل اور کارکردگی کی وجہ سے انہیں کڑی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑتارہا ہے۔