خاتون سینیٹر کیساتھ زیادتی کی کوشش ،ساتھی سینیٹرگرفتار

خاتون سینیٹر کیساتھ زیادتی کی کوشش ،ساتھی سینیٹرگرفتار
کیپشن: Attempt to rape a female senator, fellow senator arrested

 ویب ڈیسک:فرانس میں 66 سالہ سینیٹر جوئل گوریو کو خاتون سینیٹر پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ جماعت نے رکنیت معطل کردی۔
 سیاست دان جوئل گوریو نے اپنے گھر میں ایک دعوت پر خاتون سینیٹر 46 سالہ سینڈرین جوسو کو جنسی زیادتی کی نیت سے نشہ آور مشروب پلایا تھا۔
خاتون سینیٹر نے الزام عائد کیا کہ مشروب پینے کے بعد میری طبیعت بگڑ گئی اور میں نے مکمل طور پر بے ہوش ہونے سے قبل وہاں سے نکل جانے میں عافیت جانی۔ تاہم اپنے گھر پہنچ کر میں بے ہوش ہوگئی تھی۔
خاتون سینیٹر کی شکایت پر پولیس نے سینیٹر جوئل گوریو کو حراست میں لے لیا تفتیش میں یہ ثابت ہوگیا کہ سینیٹر جوئل گوریو وقوعہ کے وقت نشے میں تھے اور خاتون کے مشروب میں بھی منشیات ملائی تھی۔
پولیس نے سینیٹر جوئل گوریو کو 48 گھنٹے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا تاہم انھیں عدالت کی نگرانی میں رکھا جائے گا اور وہ تفتیش مکمل ہونے تک خاتون سینیٹر سمیت کسی بھی گواہ سے رابطہ نہیں کرسکیں گے۔