جمائما کا اپنے بچوں کے حوالے سے اہم پیغام 

جمائما کا اپنے بچوں کے حوالے سے اہم پیغام 
کیپشن: جمائما کا اپنے بچوں کے حوالے سے اہم پیغام 

ایک نیوز :تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹس نہیں ۔
جمائما خان  نے یہ وضاحت ٹوئٹر پر ان کے دونوں صاحبزادوں  سلیمان عیسی خان  اور قاسم خان کے نام سے بنے ہوئے اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس  وائرل ہونے اور ایک صارف کی جانب سے ان کے اصل ہونے کی تصدیق چاہنے کے جواب میں کی ہے۔
جمائما خان نے بچوں کے جعلی اکاؤنٹس کی وضاحت کرنے کے لیے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا  کہ ان کے بچوں کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ پاکستان میں سیاسی ایجنڈا رکھنے والے بہروپیوں نے بنائے ہیں۔


ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کی بلو ٹک ویریفکیشن ختم کیے جانے کے بعد  مجھے اسی چیز کا ڈر تھا۔