حکومت جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے،عبدالقادرپٹیل

حکومت جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے،عبدالقادرپٹیل
کیپشن: The government is determined to eradicate fake medicines, Abdul Qadir Patel

ایک نیوز:وفاقی وزیرصحت نےکہاہےکہ حکومت جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے واشنگٹن میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی تکنیکی معاونت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنماپیپلزپارٹی کاکہناہےکہ ایف ڈی اے امریکا اور ڈریپ معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، ڈریپ جعلی ادویات کی رپورٹنگ اور مارکیٹ میں بلاک کرنے کیلئے یو ایس ایف ڈی اے کی جدید تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔
وزیرصحت کامزیدکہناہےکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، حکومت جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔