سونےکی قیمت میں اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟

سونےکی قیمت میں اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟
کیپشن: Increase in the price of gold, how much per tola?

ایک نیوز:سونےکی قیمت میں مسلسل کمی کےبعد400روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ کتنےکاہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے کاہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 1 لاکھ 94 ہزار 873 روپے پر پہنچ گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2173 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔