زرتاج گل کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی

زرتاج گل کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی
کیپشن: Hearing on the application to remove Zartaj Gul from ECL adjourned without action

ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنمازرتاج گل کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔
 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ۔
زرتاج گل کی جانب سےوکیل اسامہ طارق عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ اسامہ طارق نےوکالت نامےپردستخط کےبغیرعدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نےوکیل درخواست گزارکووکالت نامےپردستخط کرنےاورفائل مکمل کرنےکی ہدایت کی۔
ایڈووکیٹ اسامہ طارق نےکہاکہ درخواست گزار کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ اورایف آئی اےکو فریق بنایاگیاہے۔