امیدہے افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی پناہ نہیں دے گا، امریکا

امیدہے افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی پناہ نہیں دے گا، امریکا
کیپشن: امیدہے افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی پناہ نہیں دے گا، امریکا

ایک نیوز :امریکا نے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات  میں فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیااور کہا کہ امید ہے  افغانستان دہشتگردوں کو دوبارہ محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہیں کریگا۔

تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ   طالبان پر زُور دیتے ہیں یقینی بنائیں افغان سرزمین سے پاکستان پر حملےنہ کیےجائیں،  پاکستان نے جواب میں افغانستان میں فضائی حملے کیے ہیں دونوں ملک  اختلافات کا حل نکالیں، افغانستان میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں میں اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ شہریوں کونقصان نہ پہنچے،دوطرفہ بات چیت اور انسداد دہشت گردی پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں،  امریکی سفیر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں وسیع معاملات پر گفتگو ہوئی، گفتگو میں علاقائی سلامتی، شراکت داری، اقتصادی اصلاحات کی حمایت پر تبادلہ خیال ہوا۔