فنکار نے چاول کے دانے پر خانہ کعبہ کی مائیکرو پینٹنگ بنادی

 فنکار نے چاول کے دانے پر خانہ کعبہ کی مائیکرو پینٹنگ بنادی
کیپشن: The artist created a micro-painting of the Kaaba on a grain of rice

ایک نیوز:مراکشی فنکارفواد کیدبانی نے چاول کے دانے پر خانہ کعبہ کی مائیکرو پینٹنگ بنا کراپنی شاندارمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کے دل موہ لیے۔

 چھوٹے کینوس کا استعمال کرتے ہوئے، کیدبانی اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے جوہر اور خوبصورتی کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

  ماہر فنکار نے پتھروں کو تراشنے کیلئے مائیکروسکوپک لینز، اور دیگر سامان کا استعمال کیا ہے۔لیکن چاول یا دانہ پر پینٹگ کیلئے داڑھی کے بال یا بھنوؤں کو بطور برش استعمال کیا ہے۔

اس کےعلاوہ مختلف دیگر چیزوں جیسے مونگ پھلی کے چھلکے، چینی کے دانے، پنسل کی نوک، دال، انسانی ناخن اوردیگر چھوٹی اشیاء پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔