بھارت ، ماں کی بیٹے کے مستقبل کو سنوارنے کی خاطر خودکشی ،ویڈیووائرل

بھارت ، ماں نے بیٹے کے مستقبل کو سنوارنے کی خاطر خودکشی کرلی
کیپشن: In India, a mother commits suicide to secure her son's future

ایک نیوز :بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں مالی حالات سے تنگ ماں نے بیٹے کے مستقبل کو سنوارنے کی خاطر موت کو گلے لگا لیا۔ویڈیو وائرل ہو گئی۔

 رپورٹس کے مطابق خاتون کی شناخت 45 سالہ پاپاتی کے نام سے ہوئی جو کلکٹر کے دفتر میں صفائی کا کام کر کے بچوں کو پالتی تھی۔15 سال قبل پاپاتی اور شوہر میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد اس نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالی۔وہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کی خواہش مند تھی لیکن مالی حالات نے اس کی اجازت نہ دی۔ وہ گھر کے اخرات بھی مشکل سے پورے کر پاتی تھی۔

کسی نے پاپاتی کو بتایا کہ تمہاری موت کے بعد حکومت کی جانب سے خاندان کی مالی امداد کی جائے گی جبکہ بیٹے کو مفت میں تعلیم بھی ملے گی۔پاپاتی نے اس پر سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا اور پھر سڑک پر بس کے سامنے کود کر جان دے دی تاکہ بیٹے کو مفت تعلیم مل سکے۔

خاتون کی بس کے سامنے کودنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پاپاتی نے خودکشی کے ارادے سے قدم اٹھایا۔