بالی ووڈ کنگ خان کی فلم جوان اور پٹھان ورلڈ سٹنٹ ایوارڈزکیلئے نامزد

بالی ووڈ کنگ خان کی فلم جوان اور پٹھان ورلڈ سٹنٹ ایوارڈزکیلئے نامزد
کیپشن: بالی ووڈ کنگ خان کی فلم جوان اور پٹھان ورلڈ سٹنٹ ایوارڈزکیلئے نامزدبالی ووڈ کنگ خان کی فلم جوان اور پٹھان ورلڈ سٹنٹ ایوارڈزکیلئے نامزد

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کی 2023 کی سُپر ہٹ فلمیں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ انٹرنیشنل سٹنٹ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوگئیں۔
 سال 2023 بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان کے کیریئرکا بہترین سال ثابت ہوا کیونکہ اداکار نے اپنے مداحوں کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دی جن میں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ شامل ہیں۔
بھارت سمیت دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔
واضح رہےکہ سپرسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزاررہے ہیں،بالی ووڈ کنگ لندن سے واپسی کے بعد تین فلموں پر کام شروع کریں گے۔ جنوری 2024 میں ہی ان فلموں کا اعلان کردیا جائےگا۔