عام انتخابات:عمران خان کا اڈیالہ جیل سےقوم کےنام اہم پیغام

عام انتخابات:عمران خان کا اڈیالہ جیل سےقوم کےنام اہم پیغام
کیپشن: عام انتخابات:عمران خان کا اڈیالہ جیل سےقوم کےنام اہم پیغام

ایک نیوز:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف الیکشن سے بھاگنا چاہتا ہے، اب بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے،طاقت ور لوگ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،میری غلطی ہے کہ میں باجوہ کی باتوں میں آگیا،اس کی مدت ملازمت میں توسیع میری بڑی غلطی تھی،باجوہ نے کہا ہماری فوج آپکے ساتھ ہے،باجوہ کے فیصلوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا،پاک فوج ہماری ہے، 90 فیصد فوج کے لوگ ہمیں ووٹ دیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں،بندوق مسئلے کا حل نہیں ہے، اس سے ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے،ہمیں لانے سے پہلے کمزور کیا گیا، یہ ہمیں کنٹرولڈ کرنا چاہتے ہیں،19 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ فئیر الیکشن کے بغیر اکانومی ڈوب جائے گی،میری غلطی ہے کہ میں باجوہ کی باتوں میں آگیا،اس کی مدت ملازمت میں توسیع میری بڑی غلطی تھی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا کہ باجوہ نے کہا ہماری فوج آپکے ساتھ ہے،باجوہ کے فیصلوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا،پاک فوج ہماری ہے، 90 فیصد فوج کے لوگ ہمیں ووٹ دیں گے،کمزور حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھنے جائیں ،پاکستان کے روپے کا خسارہ کم کرنے کے لیے ریفارمز کی ضرورت ہے،اعظم خان نے جو کہا وہ سچ ہے،40 دن اس کا سافٹ ویئر اپ دیٹ کرنے کے لیے رکھا گیا،سائفر کا معاملہ نیشنل سیکورٹی کونسل میں رکھا گیا انہوں نے بھی اس کی مذمت کی۔

عمران خان  نے کہا کہ سائفر صرف وزارت خارجہ میں رکھا جاتا ہے اس کی کاپی نہیں ملتی،9 اپریل کو ہم نے سائفر کا معاملہ کابینہ میٹنگ میں رکھا تھا،19 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں،الیکشن کے حوالے سے ہماری 3 رکنی کمیٹی ممبرز کی میٹنگ ہوئی،لیکن طاقتور لوگوں کا کہنا تھا کہ عمر عطاء بندیال کے ہوتے ہوئے ہم الیکشن نہیں چاہتے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ 25 مئی 2022 سے ہماری پارٹی کو کرش کرنے کی کوشش شروع ہوئی،بی جے پی اور انڈین حکومت ہمارے خلاف ہے،نواز شریف الیکشن سے بھاگنا چاہتا ہے، اب بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے،ہمارے خلاف تین لانگ مارچ ہوئے، طاقت ور لوگ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،نواز شریف ہماری انڈر 16 سے نیچے کی ٹیم سے بھی ڈرا ہوا ہے،سب کچھ نہیں بتا سکتا، جو لوگ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں وہ پھر کچھ کر دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے صفر سے شروع کیا ہے اور 27 سال تک محنت کی،میں کسی کے کندھے پر بیٹھ کر نہیں آیا مجھے عوام لے کر آئی ہے،جس کے ساتھ عوام ہو اس کو شکست نہیں دی جا سکتی، ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔
  عمران خان نے کہا کہ نواز شریف الیکشن کے بعد پھر ملک سے بھاگ جائے گا اس کا اربوں ڈالر باہر پڑا ہوا ہے،8 فروری کا کسی کو اندازہ نہیں کہ کیا ہونے والا ہے،15 لاکھ سے زائد لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے،مجھے الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی یے اور نواز شریف کو کلین چٹ مل گئی،ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق بیٹھا ہوا ہے اور سپریم کورٹ ہمارے کیسسز نہیں لگا رہی،اس طرح اسٹیبلشمنٹ کو گرتے ہوئے کسی ملک میں بھی نہیں دیکھا۔خاور مانیکا ایک کمزور آدمی ہے، میں مر جاتا لیکن ایسا بیان کبھی نہ دیتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایران نے حملہ کر کے غلط کیا ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا،ایران کا دشمن اسرائیل ہے وہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب ہوں،ہماری ترجیحات ہے کہ ملک کے اندر معیشت مستحکم ہو اور بارڈر پر امن ہو ،ہم نے 40 سال سے مہاجرین کو رکھا ہوا تھا، انخلاء کے بعد نفرتوں میں اضافہ ہوا،میں نے ہندوستان کے ساتھ دوستی کی کوشش کی لیکن 5 اگست کے معاملے کے بعد حالات نہیں بہتر ہوئے۔