پاکستان میں بعض قوتیں امن و استحکام نہیں چاہتیں، طاہر اشرفی

پاکستان میں بعض قوتیں امن و استحکام نہیں چاہتیں، طاہر اشرفی
کیپشن: پاکستان میں بعض قوتیں امن و استحکام نہیں چاہتیں، طاہر اشرفی

ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بعض قوتیں امن و استحکام نہیں چاہتیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بعض عناصر اور قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، بعض قوتیں پاکستان میں امن و استحکام نہیں چاہتے اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرتے ہیں، پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ترین ملک ہے مگر دشمن قوتیں داخلی عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ دشمن قوتیں عراق شام لیبیا اور مصر کی طرح پاکستان میں داخلی عدم استحکام چاہتی ہیں، سپریم کورٹ کے شکر گزار کہ انہوں نے فوجی عدالتوں سے متعلق مستحسن فیصلہ دیا، 9 مئی کو گزرے کئی دن گزر گئے مگر کیا کسی ایک کو اب تک سزا دی گئی؟ ایسی کونسی طاقت رکاوٹ ہے کہ وہ نظام عدل کو آگے نہیں بڑھنے دے رہا، پہلے اپنا نظام عدل درست کریں پھر لوگ فوجی عدالتوں پر تنقید کی جائے، موجودہ نظام عدل سے کہیں زیادہ فوجی عدالتیں انصاف فراہم کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا نظام عدل 20 فیصد نظام عدل دے سکتا ہے، تو فوجی عدالتیں اس کے مقابلے میں 80 فیصد انصاف فراہم کرنے والی ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جس کے آرمی چیف نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا، کور کمانڈر میٹنگ میں بھی فلسطینیوں کی بھرپور تائید کا اعلان کیا جاتا ہے، پھر فلسطین کے معاملے پر سفیر فلسطین سے ملاقات کر کے اپنا موقف پیش کیا جاتا ہے۔