چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا سانحہ جڑانوالا پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ  

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا سانحہ جڑانوالا پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ  
کیپشن: Chairman Rawat Hilal Committee's demand to form a commission of inquiry into the Jarandwala tragedy

ایک نیوز:رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے سانحہ جڑانوالا  کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ اسلام یا شریعت کسی کا گھر یا عبادت گاہ جلانے کی اجازت نہیں دیتے، ملزموں کے خلاف مقدمات کے بعد آبادی کو جلانا ناقابلِ برداشت ہے۔ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

  پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا نظامِ عدل کمزور ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔بیرونِ ملک میں اگر توہینِ مذہب ہو جائے تو ہم احتجاج کرتے ہیں، لیکن جب ہمارے ملک میں گرجا گھرجلا دیے جائیں تو ہم کس سے جا کر بات کریں۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے سانحہ جڑانوالا کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ اسلام یا شریعت کسی کا گھر یا عبادت گاہ جلانے کی اجازت نہیں دیتے، ملزموں کے خلاف مقدمات کے بعد آبادی کو جلانا ناقابلِ برداشت ہے۔ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا نظامِ عدل کمزور ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔