ہنڈا 125کا نیا ماڈل متعارف ،قیمت کتنی ؟؟

ہنڈا 125کا نیا ماڈل متعارف ،قیمت کتنی ؟؟
کیپشن: Latest Honda CG 125S 2024 Gold Edition Launched

ایک نیوز :ہنڈا سی جی 125 کا نیا ماڈل 2024 لانچ کیا گیا جس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔
 باریک بینی سے دیکھا جائے تو بائک میں سٹیکر کے علاوہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ بائک کے فریم اور انجن میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 
ہنڈا سی جی 125 ٹیگ لائن ‘پاور آف گولڈ’ کیساتھ لانچ کی گئی جس کا سائلنسر، سائیڈ کوور وغیرہ سب گولڈن رنگ کے ہیں۔

اس بائک کی سب سے اہم بات اس کی قیمت ہے۔ سی جی 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت آغاز میں 282900 روپے رکھی گئی جس کے بعد اس میں 10000 روپے کا اضافہ کر کے اسے 292900 روپے کر دیا گیا۔

یعنی کہ نمبر پلیٹ، رجسٹڑیشن فیس سمیت دیگر خرچے ملا کر اس بائک کی قیمت 300,000 روپے تک پہنچ جاتی ہے۔
نئے ماڈل سی جی 125 میں کی گئی تبدیلیاں ذیل میں دی گئی ہیں:
فریش سٹیکر
سیٹ کا نیا ڈیزائن اور لمبائی
سپیڈو میٹر کا نیا ڈیزائن
فرنٹ شاکس اور ہب پر پینٹ
پاور آؤٹ پُٹ میں اضافہ وغیرہ