بانی پی ٹی آئی سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنےآگئی

بانی پی ٹی آئی سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی ملاقات کی اندورنی کہانی منظرعام پر
کیپشن: The inside story of the meeting of the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa with the founder of PTI on the screen

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی ملاقات کی کہانی منظرعام پرآگئی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےپےدرپےیوٹرن کاسلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات سےپہلےاوربعدمیں علی امین گنڈاپورکےموقف میں تضادآگیا،عمران خان سےملاقات کےبعدوزیراعلیٰ خیبرپختونخواکےلہجےکی گھن گرج ایک بارپھربحال ہوگیا۔
 ذرائع کےمطابق بانی تحریک انصاف نےوزیراعلیٰ خبیرپختونخواکی وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات پرناراضگی کااظہارکیا۔

ذرائع کےمطابق عمران خان نےکہاکہ انتخابات میں دھاندلی کاموقف کسی صورت ترک نہیں ہوناچاہیے،مبینہ مینڈیٹ چوری کےخلاف احتجاج میں تیزی لائی جائے، رمضان کے بعد دھاندلی کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کی جائے، بانی چیئرمین نے وزیر اعظم کے ساتھ تصویر بنوانے پر علی امین کی سرزنش کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی مین گنڈاپورنےبانی چیئرمین کو وزیر اعظم سے ملاقات کے مقصد سےآگاہ کیا، صوبہ کی معاشی صورتحال اور وفاق کے ذمہ بقایاجات سے متعلق آگاہ کیا۔