پاکستانی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

پاکستانی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت
کیپشن: پاکستانی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک : پاکستانی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  یورپ، وسط ایشیا سے آنیوالی ایئرلائنز کو مسقط روٹ سے پاکستان داخل ہونے کی ہدایت  کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق  متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے آنے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق  پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

گزشتہ روز ایران نے پاکستانی حدود میں میزائل حملہ کیا تھا جس کے جواب میں آج سکیورٹی فورسز نے ’آپریشن مرگ بر سرمچار‘ کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایران میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ جوابی حملے میں ایران کے کسی سویلین یا فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صوبے سیستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فوجی کارروائی کی گئی، ان حملوں کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے، پاکستان کی جانب سے ایران میں بی ایل ایف کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔