قومی،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن لڑنےوالےامیدواروں کی تفصیلات جاری

قومی،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن لڑنےوالےامیدواروں کی تفصیلات جاری
کیپشن: قومی،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن لڑنےوالےامیدواروں کی تفصیلات جاری

ایک نیوز: ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں اترے، قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں 5 ہزار 121 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ میں 4 ہزار 807 مرد، 312 خواتین اور 2 خواجہ سرا بھی شامل ہیں، قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے 1873 امیدوار الیکشن لڑیں گے، قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3 ہزار 248 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔

صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8 ہزار 537 آزاد اور 4 ہزار 158 سیاسی جماعتوں کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ملک بھر میں 4 نشستوں پر خواجہ سرا بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر 6 ہزار 710، سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 2 ہزار 878، خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر 1834، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں پر 1273 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔