2 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک 

2 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک 
کیپشن: 2 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک 

ویب ڈیسک:سائبرسکیورٹی کمپنی نے 2لاکھ فیس بک اکائونٹس کا ڈیٹا لیک ہونے کاانکشاف کردیا۔
  فیس بک مارکیٹ پلیس صارفین کو فشنگ (دھوکا دہی پر مبنی میسج اورای میل)، حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے شدید خطرات ہیں۔
وسیع پیمانے پر ہونے والے اس ڈیٹا لیک میں دو لاکھ صارفین کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور نجی معلومات شامل ہیں۔یہ ڈیٹا سیٹ سائبر مجرمان کو فروخت کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ دھوکا دہی کی نت نئی وارداتیں کر سکیں۔
ای سیٹ نامی کمپنی کے گلوبل سائبرسیکیورٹی ایڈوائزر جیک مور کے مطابق اگر صارف کو یہ لگتا ہے کہ اس کو ہدف بنایا گیا ہے تو ان کو اپنا پاسورڈ بدل لینا چاہیئے۔
یہ ڈیٹا ’انٹیل بروکر‘ نامی ایک مشہور سائبر کرمنل نے ایک ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا۔