تحریک انصاف کے سفارتکاروں سے رابطے

تحریک انصاف کے سفارتکاروں سے رابطے
کیپشن: تحریک انصاف کے سفارتکاروں سے رابطے

ایک نیوز :پی ٹی آئی سفارتی محاذ پر ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ،سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے سفارتکاروں سے رابطے اور ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے ناشتہ پر چھ اہم سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں، ملاقات ایک اہم ترین ملک کے ہائی کمشنر کی رہائشگاہ پردو روز قبل ہوئی،ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم اور برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ بھی مدعو تھے۔

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے سفیر بھی دیگر 4 اہم سفیروں کے ہمراہ ناشتہ پر موجود تھے،انڈونیشیا کے سفیر آجکل اسلام آباد ڈپلومیٹک کور کے ڈین بھی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اور سینیٹر علی ظفر بھی اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے،ملاقات میں علی ظفر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کے قانونی پہلوؤں پر سفراکو بریف کیا۔