اونچی آواز میں میوزک سننا سماعت کیلئے خطرہ

 12 سے 34 سال کی عمر کے 19,000 سے زائد شرکاء کا احاطہ کیا گیا۔
کیپشن: 12 سے 34 سال کی عمر کے 19,000 سے زائد شرکاء کا احاطہ کیا گیا۔

ایک نیوز نیوز: دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب 35 کروڑ  نوجوانوں کو ہیڈ فون یا اونچی آواز میں موسیقی سننے کی وجہ سےسماعت سے محرومی کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے  کہ وہ اونچی آواز میں موسیقی سننےمیں محتاط رہیں۔ حکومتوں اور صنعت کاروں پر زور دیا ہےکہ وہ مستقبل میں سماعت کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کریں۔

بی ایم جے گلوبل ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والےرپورٹ کے مطابق گزشتہ 2دہائیوں کے دوران انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی اور روسی زبان میں شائع ہونے والے  33 مطالعات کے اعداد و شمار کو دیکھا گیا جس میں 12 سے 34 سال کی عمر کے 19,000 سے زائد شرکاء کا احاطہ کیا گیا۔ جس میں معلوم ہوا  کہ   24 فیصد نوجوانوں کی سماعت اس وقت متاثر ہوئی جب وہ سمارٹ فون جیسے آلات کے ساتھ ہیڈ فون استعمال کرتے تھے۔ نوجوانوں کی  48 فیصد تعداد  کو تفریحی مقامات جیسے کنسرٹ یا نائٹ کلبوں  میں   شور کی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انکی سماعت متاثر ہوئی۔ تمام نتائج کو یکجا کرتے ہوئے  مطالعے میں  اندازہ لگایا گیا ہے کہ  چھ لاکھ 70 ہزار سے ایک ارب 35 کروڑ  کے درمیان نوجوانوں کو سماعت سے محروم ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے.