سینیٹ الیکشن :خیبر پختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جار ی

سینیٹ الیکشن :خیبر پختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جار ی
کیپشن: سینیٹ الیکشن :خیبر پختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جار ی

ایک نیوز:سینٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔
فہرست کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں،  ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کے 10 امیدوار میدان میں ہیں ، خواتین کی 2 نشستوں کیلئے 7 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے ، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید تحریک انصاف کے امیدوارہوں گے، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان بھی جنرل نشستوں پر امیدوارہونگے، ٹیکنوکریٹ کیلئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے،  خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز میدان میں ہوں گی،  تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے محمود خان جنرل نشست کیلئے انتخاب لڑیں گے،  اعظم سواتی، قاضی انور کے کاغذات ٹیکنوکریٹ کیلئے جمع ہوگئے،  خواتین کیلئے پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور تحریک انصاف کی عائشہ بانو اہم امیدوار ہوں گی۔