مری، تیندوا آبادی میں گھس گیا، جانوروں پر حملہ

مری، تیندوا آبادی میں گھس گیا، جانوروں پر حملہ
کیپشن: مری، تیندوا آبادی میں گھس گیا، جانوروں پر حملہ

ایک نیوز : تیندوا مری کے علاقے چاریان کی آبادی میں گھس گیا ، گھر میں بندھے ہوئے جانوروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی بکریاں مر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تیندوے کے آبادی میں داخلے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی گئی لیکن اس کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تیندوے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایکسرے سے معلوم ہوا ہے کہ تیندوے کو 9 گولیاں لگی تھیں۔