3.7فٹ قد کےشخص نے 4فٹ کی سونا سے شادی کرلی 

3.7فٹ قد کے 4فٹ کی سونا سے شادی کرلی 
کیپشن: 3.7فٹ قد کے 4فٹ کی سونا سے شادی کرلی 

ویب ڈیسک: بھارتی شہر بلند میں3.7فٹ قد کے محمد ارشد نے 15 سال کے طویل انتظار کے بعد 4 فٹ قد کی سونا سے شادی کر لی۔
  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سال کے انتظار اور متعدد بار مسترد کیے جانے کے بعد 3.7 فٹ کے 35 سالہ محمد ارشد نے بالآخر 30 سالہ دلہن کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔
فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ محمد ارشد کا کہنا ہے کہ اس کے چھوٹے قد کی وجہ سے اکثر لوگ اس کو تعنے دیتے تھے جس سے وہ پریشان رہتا تھا اور یہ سوچتا رہتا تھا کہ پتہ نہیں وہ کبھی شادی بھی کر پائے گا یا نہیں۔ بہرحال تقدیر نے ایک سرپرائز رکھا ہوا تھا، 10 خواتین کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد جیون ساتھی کے لیے ان کا طویل انتظار آخرکار ختم ہوا۔
ارشد نے مزید کہا کہ میرے قد کے بارے میں لوگوں کے تبصروں کے باوجود میں نے کبھی بھی صحیح ساتھی تلاش کرنے کی امید نہیں چھوڑی اور تقریباً چار ماہ قبل ایک رشتہ دار نے ہمیں ایک لڑکی کے بارے میں بتایا جو کہ چھوٹے قد کی بھی تھی، بعدازاں خاندان اور  رشتہ داروں کی مداخلت سے یہ شادی طے پا گئی۔