چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا
کیپشن: چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

ویب ڈیسک: چین نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھاتے ہوئے خلا میں میںبڑی پیش قدمی کرتے ہوئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا ہے۔

چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین نے صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان 41 کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سیٹلائٹ کو زمینی سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ، ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ، پیشگوئی، جامع آفات سے بچاؤ اور کمی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 502 واں مشن تھا۔