لاہور کے مختلف اضلاع میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 12مشتبہ افراد گرفتار

لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 8 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے
کیپشن: لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 8 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے

ایک نیوز ںیوز: سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں آپریشنز کرتے ہوئے12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور سے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے محمد عارف کو بھی گرفتار کر لیاہے۔ دیگر گرفتار ہونے والوں میں ذاکر اللہ ، خرم علی ، اویس خان ، اکمل شہباز ،جنت خان ، جلات خان شامل ہیں۔  

مبینہ دہشت گردوں میں عرفان خان ،جاوید خان ، بصیر خان ولد دلبر خان ، آدم خان اور زاہد خان شامل ہیں۔ مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 8 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔  مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد الیکٹریک سوئچ ، ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز اور اسلحہ برآمد