عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ایک نیوز:  نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار کر لیا ہے اور نیب کو دونوں کے خلاف اہم شواہد بھی مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہےاور نیب کی جانب سے دونوں کےخلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا گیا ہے،  نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اہم شواہد مل گئے ہیں، عمران خان پر اختیارات کا ناجائزاستعمال اور بے نامی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں اور اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے علاوہ فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو بھی نامزد کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کام کرنے والے افسران اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کام کرنے والے اہم سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے 7 سے 8 بیورو کریٹ وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی مدد سے نیب افسران کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے ہیں اوربیرون ملک سے بھی کک بیکس کے شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔آئندہ چند روز میں چیئرمین نیب کی اجازت سے باقاعدہ ریفرنس درج کردیا جائے گا۔