بنگلہ دیش میں عام انتخابات کب،تاریخ سامنےآگئی؟

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کب،تاریخ سامنےآگئی؟
کیپشن: When is the general election in Bangladesh, date revealed?

ویب ڈیسک:بنگلا دیش میں عام انتخابات آئندہ سال7 جنوری کو ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی طرح بنگلہ دیش میں بھی عام انتخاب آئندہ سال 7جنوری کوہوں گے۔
بنگلا دیشی الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں12 ویں پارلیمانی انتخابات7 جنوری 2024 کو کرائے جائیں گے۔
ادھر دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)48 گھنٹے سے حکمران جماعت کے خلاف احتجاج پر ہے۔
بنگلادیشی اپوزیشن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن کے رہنما یا تو جیل میں ہیں یا پھر جلاوطن ہیں۔
ترجمان بی این پی کے مطابق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی نہیں ہوتیں اور اقتدار ایک غیر جانبدار نگران حکومت کو منتقل نہیں کرتیں  تو انتخابات کا بائیکاٹ کر دیں گے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کریں۔