کیلوں کی پیلاہٹ کو برقراررکھنےکےچندمفیدطریقے

کیلوں کی پیلاہٹ برقراررکھنےکےچندمفیدطریقے
کیپشن: Here are some useful ways to prevent yellowing of nails

ایک نیوز:کیلوں کو پیلا اور تازہ رکھنا ایک چیلنج کی طرح ہے کیونکہ یہ جلدی پکتے ہیں۔ کیلے کے پیلے رنگ اور تازگی کو برقرار رکھنے کیلئے یہاں چند کارآمد طریقے قارئین کیلئےپیشِ خدمت ہیں:
1) دوسرے پھلوں سے الگ:
پھلوں کے پکنے کے عمل میں تیزی لانے کیلئے ایتھائلین نامی گیس کا بڑا کردار ہے جو کیلے سے خارج ہوتی ہے۔ پکنے کے عمل کو سست کرنے کیلئے کیلوں کو الگ الگ رکھیں تاکہ گیس ایک ہی جگہ پر جمع نہ ہو۔
2) انہیں ٹھنڈا رکھیں:
کیلے کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ براہ راست سورج کی روشنی اور گرمی کے ذرائع  سے بچائیں۔ کمرے کا درجہ حرارت کیلوں کو مزید پکا دیتا ہے، لہذا فریج کا ٹھنڈا درجہ حرارت اس عمل میں تاخیر اور ان کے پیلے رنگ کو برقرار رکھنے میں معاون ہے۔
3) تنوں کو ڈھانک دیں:
کیلوں کے گچھے کے تنے سے ایتھائلین گیس سب سے زیادہ خارج ہوتی ہے۔ تنوں کو پلاسٹک یا المونیئم فوئل میں لپیٹ دیں، اس سے گیس کی مقدار کو کم کر کے مزید پکنے کا عمل سست کیا جاسکتا ہے۔
4) پکے اور کچے کیلوں کو الگ رکھیں:
اگر ایک گچھے ہے کچھ کیلے پکے ہوئے ہیں اور کچھ ہرے ہیں تو پکے ہوئے کیلوں کو کچے کیلوں سے الگ کردیں، اس سے ان کا پیلا رنگ زیادہ دیر تک برقرار رہے گا۔ پکے ہوئے کیلے زیادہ ایتھائلین گیس خارج کرتے ہیں جو قریب میں رکھے پھلوں کو جلد پکا دیتے ہیں۔
5) زیادہ پکے ہوئے کیلے فریز کردیں:
اگر کیلے پہلے ہی بہت پک چکے ہیں یا آپ انہیں جلدی کھا کر ختم نہیں کر سکتے ہیں تو انہیں فریز کرسکتے ہیں۔ کیلے کو چھیل لیں، انہیں ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور انہیں ایئر ٹائٹ کنٹینر یا فریزر بیگ میں محفوظ کریں۔ فریز کیلوں کو بعد میں ملک شیکس، بیکنگ یا آئس کریم بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔