9سال کی عمر میں 20برس کی نظرآتی تھی،اداکارہ میرا

نوجوان اداکاروں کے درمیان مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوں، میرا
کیپشن: Join the competition among young actors, Meera

ایک نیوز: پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں نوجوان اداکاروں کے درمیان مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوں۔ میں 9برس کی عمر میں 20برس کی نظرآتی تھی۔

اداکارہ میرا کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ  اپنے کیریئر میں مشکلات کو فیس کر رہی ہوں اور خود کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں بھی مصروف ہوں۔ میری کئی چیزیں میڈیا میں آجاتی ہیں یہ ’میرا‘ ہونے کی سزا ہے لیکن اسے تنازع کہنا غلط ہو گا کیونکہ کبھی آپ کے شوٹنگ پر دیر سے پہنچنے یا پھر بطور ذمے دار شہری مختلف مسائل پر نظر رکھنے کو اگر تنازع کہا جائے تو غلط ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی اور اس کے ارد گرد مسائل پر نظر رکھتی ہوں تاکہ کہیں کوئی گڑ بڑ نہ ہو جائے جو میرے نزدیک تنازع نہیں ہے۔اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں اور میرا کام میرا جنون ہے۔

 اداکارہ کاکہنا تھاکہ ’میں نے 9 سال کی عمر میں پہلا اشتہار کیا تھا، اصل میں یہ بچوں کا اشتہار تھا جس کے لیے میری تصاویر لی گئیں، لیکن جب شوٹنگ مکمل ہوئی اور اشتہار نشر ہوا تو میں کہیں نظر نہیں آرہی تھی‘۔’اشتہار سے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ چہرے کے خدوخال کی وجہ سے کیمرا کے سامنے 9 سال کی عمر میں 20 سال کی نظر آرہی تھی، بعدازاں اشتہار میں میرا کردار کسی اور کو دے دیا گیا تھا۔‘