ساحرعلی بگااوریوکرائنی گلوکارہ کاپنجابی گاناریلیزکردیاگیا

ساحرعلی بگااوریوکرائنی گلوکارہ کاپنجابی گاناریلیزکردیاگیا
کیپشن: The Punjabi song of Sahir Ali Baga and Ukrainian singer was released

ویب ڈیسک:پاکستان کےنامورگلوکارساحرعلی بگااوریوکرائنی گلوکارہ واداکارہ کمالیہ کانیاگانا’لٹھےدی چادر‘ریلیزکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق گلوکارساحرعلی بگانےیوکرائنی گلوکارہ کےساتھ مل کرایک گاناگایاہےجس میں ایک پرانےپنجابی گانےکوریمکس کیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں گانے کی لانچنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
گانے ’ لٹھے دی چادر‘ کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس کیا ہے۔
ساحرعلی بگاکاکہناتھاکہ اپنےگانےمیں پنجاب کی ثقافت کواجاگر کیا اور انہیں امید ہے شائقین کو گانا پسند آئے گا۔
تقریب میں معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اور ساحر علی بگا نے گانے پر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔