چارسال سےگمشدہ کتیادوسرےشہرسےبرآمد

چارسال سےگمشدہ کتیادوسرےشہرسےبرآمد
کیپشن: A dog that has been missing for four years has been brought back from another cityA dog that has been missing for four years has been brought back from another city

ویب ڈیسک: امریکی ریاست کولوراڈو سے گم ہوجانے والی کتیا 965 کلومیٹر دور میکسیکن سرحد سے چار سال بعد مل گئی۔
تفصیلات کےمطابق پیچزنامی کتیا ڈیڑھ ماہ کی تھی جب اس کے مالک بینجامن بیکسٹر اس کو گھر لائے تھے۔ لیکن2020 میں ان کو نئی نوکری کے سبب نیبراسکا منتقل ہونا پڑا جہاں مالک مکان نے ان کو کتا رکھنے کی اجازت نہیں دی۔
اس دوران پیچز بینجامن بیکسٹر کے قریبی دوست کے ساتھ کولوراڈو کے شہر کیلہن میں رہی اور بینجامن نئے گھر کی تلاش میں رہے جہاں وہ اس کو اپنے ساتھ رکھ سکیں۔ لیکن دو ماہ بعد ہی وہ گھر سے فرار ہوگئی۔
بینجامن کا کہنا تھا کہ شروع میں تو انہیں فکر نہیں تھی کیوں کہ وہ ماضی میں بھی ایسے جاتی رہی تھی لیکن جیسے جیسے دن گزرتے گئے اور گمشدگی کے اشتہارات کا کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے اس کی واپسی کی امید چھوڑ دی۔
31 جنوری بینجامن کی اہلیہ ایلزابیتھ کو بینجامن کی والدہ نے فون کر کے پیچز کے نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسز میں ملنے کے متعلق مطلع کیا۔
بعد ازاں بینجامن نے شیلٹر میں فون کر کے اس کے ملنے کے متعلق تصدیق کی اور واپس کولوراڈو میں دوست کے گھر لے آئے۔