پولیس مقابلہ، ایف نائن پارک زیادتی واقعے کے 2 ملزمان ہلاک

 پولیس مقابلہ، ایف نائن پارک زیادتی واقعے کے 2 ملزمان ہلاک

ایک نیوز: ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں مطلوب ملزمان پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کے معاملہ میں مطلوب ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کو گولڑہ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو مبینہ طور پر  خاتون کیساتھ زیادتی کیس میں ملوث تھے۔

تھانہ گولڑہ کی حدود میں پولیس پارٹی پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کی تھی۔ سنیپ چیکنگ پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران  دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی کے پیش نظر خصوصی ناکے لگائے گئے تھے۔ تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ہلاک ملزم کی شناخت نواب علی کے نام سے جبکہ دوسرے کی اقبال کے نام سے کر لی گئی ہے۔ولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے، جن کے خلاف مختلف تھانوں میں 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ایف نائن پارک وقوعہ کاپولیس نے ملزمان کا سیف سٹی کیمروں کے زریعے سراغ لگا لیا تھا ۔  ملزمان کی شناخت سیف سٹی کیمروں کے زریعے کی گئی ،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔ فوٹیج کے مطابق ملزمان ایف نائن پارک کے گیٹ سے گزرتے نظر آئے ہیں،ملزمان واردات کے وقت مسلح تھے۔ پولیس سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی طریقوں سے ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-16/news-1676532106-8632.mp4